• Breaking News

    Sunday 13 September 2015

    www.dailyk2.com

    www.dailyk2.com

    قراقرم یونیورسٹی،میٹرک کے ضمنی امتحانات کے شیڈول کا اعلان

    گلگت::::) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے میٹرک ضمنی امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ ضمنی امتحانا ت رواں مہینے کی 29تاریخ سے شروع ہونگے۔ ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ممتاز احمد کے دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق پہلا پیپر کیمسٹری IIاور سوکس IIکا ہوگا۔ امتحانات 26اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ ان امتحانات کے انعقاد کیلئے پورے گلگت بلتستان میں 32امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ان امتحانات میں کل 4300امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ رولنمبر سلپ ریگولر امیدواروں کو ان کے متعلقہ سکول میں اور پرائیویٹ امیدواروں کو ان کے متعلقہ سینٹراور پتے پر بھجوادیئے گئے ہیں۔ شعبہ امتحانا ت کے ایک اور اعلامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مارکشیٹ طلباء کے متعلقہ کالجز اور سینٹر میں ارسال کردیئے گئے ہیں۔ طلباء اپنی مارکشیٹ کے حصول کیلئے اپنے کالجز سے رابطہ کریں۔

    No comments:

    Post a Comment

    Home

    Gallary

    Travel